Home کھیل دوسرا ٹی 20 ،پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرا ٹی 20 ،پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Share
Share

ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

قومی ٹیم نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فخر زمان نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 75 اور اعظم خان 30 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، صائم ایوب 6 اور کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، لورکن ٹکر 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے، ہیری ٹییکٹر نے 32، گیرتھ ڈیلانی 28 اور کرٹس چیمپر 22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان پال سٹرلنگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کو 1-1 سے برابر کرلیا ہے، سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے شاہینوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...