Home سیاست وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی وزیراعظم شہباز شریف نے ہرکھلاڑی کیلئے 10 ، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے وزیراعظم کی طرف سے ہر کھلاڑی کو دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا، رانا مشہود کے مطابق پندرہ مئی کو ہاکی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم میاں شہبازشریف وزیر اعظم ہاؤس میں قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی پر علامہ اقبال ائرپورٹ پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن، سابق کپتان اختر رسول،شہباز سینئر اور ہاکی فیملی کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...