Home سیاست ‎آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے مختلف امور پر بریفنگ مانگ لی

‎آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے مختلف امور پر بریفنگ مانگ لی

Share
Share

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے ایف بی آر سے 6 امور پر بریفنگ مانگ لی۔آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر کے ذیلی دفاتر کی پیشہ ورانہ کارکردگی سمیت دیگر امور سے آگاہ کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے حکام آئی ایم ایف کو نئے ٹیکس اقدامات سمیت 6 امور پر بریفنگ دیں گے۔ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی،تاجردوست اسکیم کی ناکامی کی وجوہات سے متعلق بتایا جائے گا۔

بریفنگ کے ایجنڈے میں ٹریک اینڈ ٹریس اسکیم کا موثر طریقے سے نفاذ نہ ہونا، صوبوں کی ٹیکس وصولیوں میں سست روی، تنخواہوں، پینشن اور انڈسٹری پر ٹیکس وصولیاں بھی شامل ہیں۔

آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر کے ذیلی دفاتر کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...