Home کھیل دوسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 13 ویں اوور کی پہلی بال پر حاصل کر لیا، صائم ایوب 4 اور کپتان بابر اعظم 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے، محمد رضوان 45 اور عثمان خان 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوورز میں 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستانی باؤلرز نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو شروع میں ہی مشکلات کا شکار کر دیا، نیوزی لینڈ کے صرف 4 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، محمد عامر، شاداب خان اور ابرار احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی۔

پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...