Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں دو دن کے لئے دفعہ 144نافذ، جلسوں اوراحتجاج پر پابندی عائد

راولپنڈی میں دو دن کے لئے دفعہ 144نافذ، جلسوں اوراحتجاج پر پابندی عائد

Share
Share

راولپنڈی: حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، رینجرز کی تعیناتی کیلیے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان دو دنوں میں راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش کی بھی ممانعت ہوگی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...