Home سیاست سیکیورٹی خدشات، خیبرپختونخواحکومت کا بانی تحریک انصاف کی حوالگی کا مطالبہ

سیکیورٹی خدشات، خیبرپختونخواحکومت کا بانی تحریک انصاف کی حوالگی کا مطالبہ

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت بانی تحریک انصاف کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت اگر عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عائد پابندیوں سے تمام قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا کردی گئیں ہیں، پنجاب حکومت اپنی نااہلی نالائقی اور عمران خان کی خوف کیوجہ سے لوگوں کو تکلیف اور اذیت میں مبتلا نہ کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کام کی بجائے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں جبکہ خواجہ آصف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی میں فضول شوشہ چھوڑتے ہیں، پنجاب میں اپنی حکومت کی نااہلی نالائقی چھپانے کے لیے ڈرامہ بازی ہو رہی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...