Home Uncategorized سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار موخر

سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار موخر

Share
Share

نیویارک: امریکا کے اعتراض کے بعد سلامتی کونسل میں غزہ پرووٹنگ چوتھی بار موخر کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر چوتھی مرتبہ ملتوی کردی گئی۔

امریکا نے قرارداد میں جنگ بندی اور دشمنی کے الفاظ استعمال کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ قرارداد کے مسودے کو قابل قبول بنانے کے لیے رکن ممالک کے مذاکرات جاری ہیں۔ قرارداد متحدہ عرب امارات نے پیش کی ہے۔ ووٹنگ پر رائے شماری آج ہونے کا امکان ہے۔

امریکا یو اے ای کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی پہلی قرارداد کو بھی ویٹو کرچکا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 5 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...