Home نیوز پاکستان مرکزی بینک کی جانب سے 5 ہزار والے کرنسی نوٹ کے سیکیورٹی فیچر متعارف

مرکزی بینک کی جانب سے 5 ہزار والے کرنسی نوٹ کے سیکیورٹی فیچر متعارف

Share
Share

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار والے جعلی کرنسی نوٹوں کی خبروں کے بعد اس نوٹ کی اصلیت جانچنے کے لیے درجن سے زائد سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیے۔

ایس بی پی کے مطابق 5 ہزار کے کرنسی نوٹ کے فرنٹ اور بیک پر مخصوص سکیورٹی فیچرز اصلی نوٹ کی شناخت کو مزید آسان بنائیں گے، جیسا کہ رنگ بدلتا جھنڈا جو مختلف زاویوں سے دیکھنے پرآپ کو رنگ بدلتا نظر آئیگا اور حفاظتی دھاگے میں پانچ ہزار کا ہندسہ آپٹیکل ویری ایبلز سیاہی کا استعمال اصلیت جانچنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان سکیورٹی فیچرز میں ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ، روشنی میں نظر آنے والا ہندسہ بھی شامل ہے جس میں قائداعظم کی تصویر اور بڑا ہندسہ، جھنڈا کا رنگ بدلنا اور حفاظتی دھاگے میں پیلی اور نیلی چمکدار پٹیاں، ہندسے کی مالیت پانچ ہزار روپے بھی دیکھی جا سکتی ہے اور روشنی کے رخ پر نظر آنے والی قائداعظم کی تصویر کے علاوہ آر پار نظر آنے والا اردو میں پانچ ہزار کا ہندسہ بھی شامل ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...