Home نیوز پاکستان ژوب میں سکیورٹی فورسز کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے

ژوب میں سکیورٹی فورسز کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے

Share
Share

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد کر لیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسزعوام کی مدد سے بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گی۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...