Home sticky post 5 سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، 4 دہشت گر دہلاک

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن، 4 دہشت گر دہلاک

Share
Share

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بھرپور قوت سے جاری رہیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...