Home sticky post 6 شہید بے نظیر بھٹو کا وژن تمام جمہوری قوتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، محسن نقوی

شہید بے نظیر بھٹو کا وژن تمام جمہوری قوتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یوم شہادت پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شاندار خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک عہد کا نام ہے جو زندہ رہے گا۔شہید بے نظیر بھٹو کی پاکستان کے لئے قومی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہید بے نظیر بھٹو کی شخصیت امید، استقامت اور جمہوریت کے اصولوں سے غیرمتزلزل وابستگی کا مجسمہ تھی۔

اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو عوام کی طاقت پر کامل یقین رکھتی تھیں۔شہید بے نظیر بھٹو نے پرامن، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے لئے اپنی جان نچھاور کی۔شہید بے نظیر بھٹو کا وژن تمام جمہوری قوتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو مزدور، کسان اور پسماندہ طبقات کو قومی ترقی کی بنیاد سمجھتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا خواب ایسا پاکستان تھا جہاں ہر فرد کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے اور جمہوریت کو مضبوط کیا جائے۔ آج صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید بی بی کی میراث کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور یہ کل بھی زندہ رہے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...