Home sticky post 4 سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن، مزید 17 خارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن، مزید 17 خارجی ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن میں مزید 17 خارجیوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 17 خارجی مارے گئے، ہلاک خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر آپریشن میں 54 خارجی مارے گئے تھے، گزشتہ 3 روز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71 خارجی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گی۔

Share
Related Articles

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں...