Home تازہ ترین آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سید ربنواز طارق شہید

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سید ربنواز طارق شہید

Share
Share

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے آج ضلع آواران میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ یہ آپریشن کالعدم تنظیم “فتنہ الہندوسان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع مظفر آباد کے رہائشی 34سالہ میجر سید ربنواز طارق نے جام شہادت نوش کیا۔ میجر ربنواز طارق ایک بہادر افسر تھے جو اپنی فوج کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے، اور انہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے ملک کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...