Home نیوز پاکستان ‎سیکورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن،8 دہشت گردہلاک

‎سیکورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن،8 دہشت گردہلاک

Share
Share

‎راولپنڈی :سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

‎آئی ایس پی آر کے مطابق پانچ اپریل کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گردمارے گئے ۔

‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب آپریشن کو عوام علاقہ نے سراہاہے جبکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...