Home نیوز پاکستان خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک

Share
Share

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دہشت گرد کمانڈر شمروز عرف شینے ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی کی جہاں کامیاب کارروائی میں دہشت گرد منصور کو ہلاک کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود، دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، جو علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی دہشت گردی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے، شہریوں نے مذکورہ کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...