Home sticky post 4 شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار

Share
Share

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، مارے گئے خوارج عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

نامور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز تنازع میں پھنسنے وی لاگر رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستان کے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز حال ہی میں نئے پرفیوم کے...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر علیمہ خان ایک...

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات 6 اپریل تک ہوں گی

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات کا باقاعدہ...

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی

ویلنگٹن: پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی میزبان نیوزی لینڈ نے...