Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے تین حملوں کو پسپا کردیا،7دہشتگرد ہلاک،3جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے تین حملوں کو پسپا کردیا،7دہشتگرد ہلاک،3جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی:27/28 اپریل کی رات، سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے ضلع لکی مروت میں مختصر وقت کے اندر مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے تین حملوں کو پسپا کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد مارے گئے. جبکہ تین جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے موثر انداز میں مقابلہ کیا.جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ضلع لکی مروت کے علاقے امیرکلام اور تاجبی خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو دیگر مقابلوں میں دہشت گرد کمانڈر موسیٰ خان سمیت مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک ہونے والے سات دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شہید ہو گئے۔ جوانوں نے بہادری سے لڑ کر شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا جارہا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں.ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...