Home sticky post 6 سلینا گومز لوگوں کو ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کی وجہ سے دربدر ہوتا دیکھ کر رو پڑیں

سلینا گومز لوگوں کو ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کی وجہ سے دربدر ہوتا دیکھ کر رو پڑیں

Share
Share

نیویارک:معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔
سلینا نے انسٹاگرام اسٹوری میں جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے لوگوں کو ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کی وجہ سے دربدر ہوتا دیکھ کر آنسووٴں سے رو پڑیں۔ 32 سالہ اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ میکسیکن پرچم کا ایموجی اور ’مجھے افسوس ہے‘ کا کیپشن بھی استعمال کیا۔
ویڈیو میں سلینا گومز نے امیگریشن کے مسئلے پر اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میرے لوگ، خاص طور پر بچے اور خواتین حملوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ میں کچھ نہیں کر پا رہی، لیکن میں ہر ممکن کوشش کروں گی۔
خیال رہے کہ یہ ویڈیو کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کر دی گئی تاہم یہ وائرل ہوچکی تھی۔
بعدازاں، سلینا نے ایک اور پیغام میں لکھا، ’شاید دوسروں کے لیے ہمدردی ظاہر کرنا غلط سمجھا جاتا ہے،‘ ان کا یہ دوسرا پیغام ان کے پہلے بیان پر ہونے والی تنقید کی جانب اشارہ تھا۔
یاد رہے کہ سلینا گومز کی یہ پوسٹ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمٹ کے حالیہ آپریشن کے بعد سامنے آئی، جس میں تین دن کے دوران 956 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
امیگریشن حقوق کی حامی گومز نے 2019 میں نیٹ فلکس کی ڈاکیوسیریز (Living undocumented) پروڈیوس کی تھی اور اس میں اپنے خاندان کی امیگریشن کی کہانی دنیا کو بتائی تھی جس میں انہوں نے اپنے دادا، دادی اور والد کے امریکی سفر کا احوال بیان کیا تھا۔

Share
Related Articles

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے...

پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل

پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) اور بھارتی...

مسئلہ کشمیر کو فرنٹ پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، مشعال ملک

اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا...

پاکستان نے امریکا سے کوئی درخواست نہیں کی بلکہ سیز فائر بھارت کی خواہش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خواہش...