Home سیاست سینیٹ الیکشن،بیرسڑ سیف کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے پر ردعمل آگیا

سینیٹ الیکشن،بیرسڑ سیف کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے پر ردعمل آگیا

Share
Share

کے لئے پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا افسوسناک ہے، بیرسٹر سیف

فوٹو فائل
پشاور: سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے پر بیرسڑ ڈاکٹر سیف کا ردعمل سامنے آگیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا افسوسناک ہے، عام انتخابات میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر ہمارے سینیٹ کے امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری، مراد سعید، اعظم سواتی کو اس ڈر سے باہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سینیٹ میں عوام کی نمائندگی حقیقی انداز میں کریں گے، ارباب اختیار، ارباب اقتدار اور فیصلہ سازوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عوام کو انکی نمائندگی کے حق سے محروم نہ کریں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو سینیٹ الیکشن سے دور رکھنے سے جمہوری نظام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، پی ٹی آئی کیساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہمارے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے، غیر ضروری طور پر قانون کا غیر قانونی استعمال بند کیا جائے۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...