Home سیاست سینیٹ انتخابات،بلوچستان سے 28 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

سینیٹ انتخابات،بلوچستان سے 28 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

Share
Share

کوئٹہ: سینیٹ انتخابات کیلئے بلوچستان سے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ ہفتہ کو جاری رہا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت شام 6 بجے تک تھا۔

بلوچستان سے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے 28امیدواروں نے ابتک کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں ن لیگ کے اورنگ زیب کھیتران، راحت جمالی،آغا شاہ زیب درانی، سید الحسن مندوخیل اور نسیمِ الرحمن شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے چنگیز جمالی ،حسنہ بانو،سردار عمر گورگیج،بلال مندوخیل،طارق مسوری بگٹی عشرت زہری اور کرن بلوچ کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں۔

جے یوآئی کی جانب سے احمد خان خلجی، مولانا عبدالواسع، قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ، بی بی کلثوم اور امان اللہ کنرانی کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار جان محمد بلیدی جبکہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار ایمل ولی خان کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

آزاد امیدوارڈاکٹرحسین اسلام، اعجاز احمد، ثنا جمالی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کہدہ بابر، مبین خلجی کے کاغذات نامزدگی بھی جمع ہوگئے ہیں۔

Share
Related Articles

ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کے بعد...

بھارتی جارحیت پر عمران خان نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آج...

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہے،پاک فوج نے ثبوت پیش کردیے

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے...

بانی پی ٹی آئی کی کمی محسوس کی جارہی ہے، عمران خان کی رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران...