Home سیاست سینیٹ اجلاس،اعجاز چودھری کی شرکت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

سینیٹ اجلاس،اعجاز چودھری کی شرکت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: غزہ کی صورتحال پر سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں سینیٹر اعجاز چودھری کی شرکت کے لئے درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بدھ کو اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراض کے ساتھ مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔

درخواست گزار کے مطابق سینیٹ کے رکن کو اجلاس میں شرکت سے روکنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

سینیٹر اعجاز چودھری نے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا 15 مئی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے پروڈکشن آرڈر کے باوجود پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، سینیٹ کا اجلاس 27 اکتوبر سے شروع ہے۔

درخواست میں کہا گیا سینیٹ کے اجلاس میں درخواست گزار کی شرکت عوامی نمائندگی کے لئے ضروری ہے، سینیٹر اعجاز چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ ایوان بالا میں پنجاب کی نمائندگی کرتا ہوں، صوبے کی نمائندگی کے لئے اجلاس میں شرکت ضروری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب میری سینیٹ اجلاس میں شرکت کے انتظامات یقینی بنائیں، مستقبل میں سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین سینیٹ کو اعجاز چودھری کے پرڈوکش آرڈر جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔

درخواست میں چیئرمین سینیٹ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا، سیکرٹری سینیٹ، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت لاہور بھی فریقین میں شامل، سینیٹر اعجاز چودھری نو مئی کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...