Home سیاست سینیٹ اجلاس،فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت سزا کی قرارداد منظور

سینیٹ اجلاس،فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت سزا کی قرارداد منظور

Share
Share

[6:19 pm, 01/01/2024] +92 300 5286985:
سینیٹ نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعدد بلز پیش کیے، پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے افواج پاکستان کے حق میں ایک قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سرحدوں کے تحفظ و دفاع میں مسلح افواج اور دفاعی ایجنسیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگینڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سیکیورٹی ایجنسی ناگزیر ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاک فوج کے خلاف بدنینتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

سینیٹ کا ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔
[6:22 pm, 01/01/2024] +92 300 5286985: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کے ہاں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ تبادلہ آج بیک وقت اسلام آباد اور نئی دہلی کے ہائی کمشنز کے ذریعہ کیا گیا۔

قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ21 مئی 2008 کے پاک بھارت قونصلر رسائی معاہدے کے تحت ہر سال ہوتا ہے۔ ہر برس یکم جنوری اور یکم جولائی کو پاک بھارت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2023 کی تبادلہ شدہ فہرست کے مطابق بھارتی جیلوں میں کل 417 پاکستانی قید ہیں۔ ان میں 343 عام پاکستانی شہری اور 74 ماہی گیر شامل ہیں۔

ادھر پاکستان میں موجود بھارتی قیدیوں میں 42 بھارتی شہری اور 266 ماہی گیر شامل ہیں۔

دوسری جانب دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق یہ پاکستان اور بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا 33 واں تبادلہ ہے۔

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...