Home سیاست سینٹ اجلاس ،اسماعیل ہانیہ کی شہادت پرایوان میں قرارداد منظور

سینٹ اجلاس ،اسماعیل ہانیہ کی شہادت پرایوان میں قرارداد منظور

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

چئیرمین سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر سینیٹر پلوشہ خان نے قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

سینیٹ نے اسرائیلی صہیونی حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتاہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشت گرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے، اوآئی سی، پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکیں۔

ایوان نے زور دیا کہ اسلامی ممالک متحد ہوکر غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکیں اور محاصرہ ختم کروائیں تاکہ محصور فلسطینیوں تک ہنگامی امداد پہنچ سکے۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...