Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سینیٹ اجلاس ،26ویں ترمیم کی منظوری سے قبل اپوزیشن ارکان ایوان سے چلے گئے

Share your love

اسلام آباد:سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری سے قبل اپوزیشن اراکان ایوان سے چلے گئے۔

پی ٹی آئی، سنی اتحاد اور ایم ڈبلیو ایم کے ارکان سینیٹ سے آئینی ترمیم کےلیے ووٹنگ سے قبل ہی چلے گئے۔

دوران اجلاس اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ اور اٹارنی جنرل کو ایوان سے باہر بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا، اس پر حکومتی ارکان نے کہا کہ ایوان میں بیٹھنا ان کا آئینی حق ہے۔

دوسری طرف بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔

یاد رہے کہ سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بل وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

ایوان میں بل پیش کیے جانے کے بعد سینیٹر علی ظفر، شیری رحمان، ایمل ولی خان ، عطا الرحمان، علامہ ناصر عباس اور فیصل سبزواری نے خطاب کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!