Home سیاست سینیٹر عرفان صدیقی کی آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک موخر ہونے کی تصدیق 

سینیٹر عرفان صدیقی کی آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک موخر ہونے کی تصدیق 

Share
Share

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک موخر ہونے کی تصدیق کر دی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ترامیم منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں، مولانا کو ترامیم پر اتفاق مگر بعض جزیات کی تفصیل کے مطالعے کے لیے وقت درکار ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

اس سے قبل پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ترامیم آنے میں ہفتہ دس دن بھی لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترامیم منظور ہو جائیں گی، مجھے اس میں کوئی بڑا رخنہ نظر نہیں آتا، اگر ترامیم نہیں بھی آئیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے وقت مانگا ہے، وہ بہت ساری چیزوں پر مطمئن تھے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نمبر گیم کا کا مسئلہ نہیں ہے، مسودے میں کچھ نکات پر اتفاق کا مسئلہ ہے جو کہ ہر فریق کا حق ہے۔ مسودہ کبھی بھی سامنے نہیں آتا، پہلے یہ ایوان میں پیش ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...