Home سیاست اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا، سینیٹر مولانا عبدالواسع

اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا، سینیٹر مولانا عبدالواسع

Share
Share

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ فلسطین میں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں لوگ شہید ہو رہے، خواتین اور بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، ایک سال کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا گیا، قتل عام کے باوجود امریکہ اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے تحریک شروع کی ہے، تہران میں فلسطینی رہنما کو نشانہ بنایا گیا، اسماعیل ہانیہ کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ مظاہروں میں شرکت کریں، ظالمانہ عمل کے خلاف آواز اٹھائیں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اسماعیل ہانیہ کے قتل کے خلاف قراردادیں پیش کریں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...