Home سیاست سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ نے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ نے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Share
Share

اسلام آباد:سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ نے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق آمنہ بلوچ 33 ویں خارجہ سیکرٹری تعینات ہوئی ہیں، وہ ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آمنہ بلوچ چین میں پاکستانی قونصل جنرل رہ چکی ہیں، وہ یورپی یونین، بیلجیم اور ملائیشیا میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آمنہ بلوچ پاکستان کی دوسری خاتون سیکرٹری خارجہ ہیں، اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ بھی سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر فائض رہ چکی ہیں۔

آمنہ بلوچ اس سے قبل بھی بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں اہم عہدوں پر فائض رہ چکی ہیں، انہوں نے چین میں بطور کونسل جنرل اور ملائیشیا میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...