Home نیوز پاکستان پاک فضائیہ کی جانب سے ملک بھر کی ائیر بیسز پر 07 ستمبر کو یوم شہداء کے طور پر منایا گیا

پاک فضائیہ کی جانب سے ملک بھر کی ائیر بیسز پر 07 ستمبر کو یوم شہداء کے طور پر منایا گیا

Share
Share

اسلام آباد:پاک فضائیہ کی جانب سے ملک بھر کی ائیر بیسز پر 07 ستمبر کو یوم شہداء کے طور پر منایا گیا۔دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء کے لیے خصوصی دعاوٴں اور قرآن خوانی سے کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کیمطابق سربراہ پاک فضائیہ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یوم شہداء کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ کی۔پاک فضائیہ کی تاریخ قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی لازوال داستانوں سے عبارت ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے یوم شہداء پر افواجِ پاکستان کی ملک خداداد کے لیے عظیم قربانی کے جذبے کو سراہا یومِ شہداء ، افواج پاکستان کی جانب سے غیر معمولی بہادری اور بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا عکاس ہے۔ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے شہداء کی بہادری اور شاندار کارناموں کو بھی سراہا۔ہم اپنے ہیروز کے انتہائی شکر گزار ہیں، جنہوں نے آنے والی نسلوں کے لیے قربانی کی اعلیٰ ترین مثالیں قائم کیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے جانب سے پاک فضائیہ کے تمام ہیروز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا سربراہ پاک فضائیہ نے کشمیری بہن بھائیوں سے انکے حقِ خودارادیت کے حصول کی خاطر انتھک اور منصفانہ جدوجہد کے حوالے سے اظہار یکجہتی کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ کا ابھرتے ہوئے نئے عالمی منظر نامے کے پیشِ نظر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہرممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایئر چیف نے خلاء، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں ترقی اور جدید ٹیکنالوجیز کے حصول کے ساتھ مقامی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور کاوشوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا ۔ ایئر چیف کی جانب سے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت تہران: وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ...

آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ انتشاری منصوبہ، لیک واٹس ایپ چیٹ سامنے آ گئی

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مبینہ انتشاری ایجنڈے سے...

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس خیبرپختونخوا کے ضلع...