Home کھیل سیٹھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

سیٹھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

Share
Share

لاہور:سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ پاکستانیوں اپنی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہوں، منفیت نہ پھیلائیں۔

ایشیا کپ میں بھارت سے بدترین شکست اور بعد ازاں سری لنکا جیسی کمزور ٹیم سے میچ ہارکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی قومی ٹیم کی کاکردگی پر جہاں ایک طرف کرکٹ شائقین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے وہیں سابق چیئرمین پی سی بی قومی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

نجم سیٹھی نے اپنے ایکس ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم سے متعلق بہت سی منفی باتیں کی جارہی ہیں، کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو مورد الزام ٹہرایا جارہا ہے لیکن بابر، شاداب، شاہین، فخر، رضوان اور نسیم شاہ وغیرہ چیمپئن کرکٹرز ہیں۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے وال ٹیم مینجمنٹ بہت قابل ہے۔ آؤ پاکستانیوں اپنی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہوں، منفیت نہ پھیلائیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں سری لنکا سے سپر فور مرحلے میں شکست کے بعد جہاں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوا وہیں 6 ٹیموں میں محض چوتھی پوزیشن حاصل کرسکا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...