Home نیوز پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،شوبز شخصیات بھی میدان میں آگئیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،شوبز شخصیات بھی میدان میں آگئیں

Share
Share

کراچی:ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر شوبز شخصیات نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد (عزیزی) نے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں اللہ کا واسطہ ہے غریب کا خون مت نچوڑو، پیٹرول غریب بھی استعمال کرتا ہے۔ جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو راضی کرو۔

حُکمرانوں ! رب دا واسطہ جے غریب دا خون نہ نچوڑو، اوئے پٹرول غریب وی استعمال کردا اے، جنہاں کول کروڑاں روپیہ اے اوناں کالوں لوو تے آئی ایم ایف راضی کرو

اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا: ہمارا پیٹرول چاند پر جارہا ہے۔

اداکارہ مشی خان نے کہا کہ لوگ ویسے ہی پریشان ہیں۔ زندگی اتنی مشکل ہوچکی ہے، اب پتا نہیں عوام کا کیا بنے گا، معاشی حالات کی وجہ سے جرائم بڑھ چکے ہیں، لوگوں کو کھانے اور زندگی گزارنے کے لالے پڑگئے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...