Home سیاست صدر مملکت انتخابات کیلئے تاریخ دینے کے آئینی اختیار کے استعمال میں ناکام رہے، غیر آئینی خطا کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا ،پی ٹی آئی

صدر مملکت انتخابات کیلئے تاریخ دینے کے آئینی اختیار کے استعمال میں ناکام رہے، غیر آئینی خطا کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا ،پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر 90 دن میں انتخابات کرانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں صدر مملکت کو فریق بنانے کے اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ دینے کے آئینی اختیار کے استعمال میں ناکام رہے، غیر آئینی خطا کو آرٹیکل 248کے تحت تحفظ نہیں دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے نوے دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف دائر کردہ اپیل میں مزید کہا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات جوڈیشل نوعیت کے ہیں، رجسٹرار آفس جوڈیشل نوعیت کے اعتراضات نہیں لگا سکتا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کو ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ دینے کے آئینی اختیار کے استعمال میں ناکام رہے،غیر آئینی خطاء کو آرٹیکل 248کے تحت تحفظ نہیں دیا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو فریق بنانے پر عائد کردہ اعتراض درست نہیں، اعتراضات ختم کرکے کیس سماعت کیلٸے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...