Home سیاست چیف جسٹس عمر عطاء بندیال ریٹائر ہوگئے ،آئینی مدت پر ایک نظر

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال ریٹائر ہوگئے ،آئینی مدت پر ایک نظر

Share
Share

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال اپنے عہدے کی آئینی مدت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے، انہوں نے ایک سال اور 7 ماہ کے دوران متعدد اہم فیصلے دیئے، کئی مرتبہ کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنتے رہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 2 فروری 2022 کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالا اور سپریم کورٹ میں مقدمات کی کمی پر فوکس کرنے کا لائحہ بنانے کا کہا۔

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے 63 اے کے صدارتی ریفرنس پر فیصلہ دیا تو اس وقت کی اپوزیشن کی تنقید کا نشانہ بنے۔

بطور چیف جسٹس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیس میں پارلیمنٹ بحال کرتے ہوئے دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا۔

پنجاب کے سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو بھی کالعدم قرار دے کر پنجاب اسمبلی میں دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا، جس کے نتیجے میں پرویز الہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ دیا۔

پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے اور اس فیصلے پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی مسترد کرنے کا بھی فیصلہ دیا۔

جسٹس بندیال نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ، سویلینز کے فوجی عدالتوں میں مقدمات، آڈیو لیکس کمیشن کیس سمیت دیگر اہم مقدمات سنے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس بھی انہی کے دور میں دائر ہوا۔

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس سننے والے بنچ کے سربراہ بھی رہے، مشہور زمانہ 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کیس کا فیصلہ بھی تحریر کیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس کے طریقہ کار پر فیصلہ دیا، مختلف مقدمات میں فیصلوں، بنچز کی تشکیل پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنے تاہم تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی کے بھی خلاف توہین عدالت قانون کا استعمال نہیں کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...