Home sticky post 4 ملک بھر میں شدید سردی کی لہر،بالائی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر،بالائی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے، پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا۔

بالائی علاقوں میں دریا، آبشاریں اور جھیلیں جم گئیں، لہہ میں پارہ منفی 10 اور کالام میں منفی 9 تک گر گیا، قلات، استور میں منفی 8، کوئٹہ، گوپس، زیارت میں منفی 7 تک ا? گیا، سکردو، دروش، چترال اور ہنزہ میں پارہ منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی، قلات، وادی نیلم میں شدید بارش اور برفباری سے نظام زندگی متاثر مفلوج ہو گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، گلگت بلتستان میں منجمد خلتی جھیل پر آئس ہاکی کے مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے، جمی ہوئی جھیل پر بچوں نے آئس ہاکی کی پریکٹس کی۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...