Home Uncategorized مراکش میں شدید زلزلہ،مرنے والوں کی تعداد 633 تک پہنچ گئی

مراکش میں شدید زلزلہ،مرنے والوں کی تعداد 633 تک پہنچ گئی

Share
Share

رباط: مراکش میں شدید زلزلہ،مرنے والوں کی تعداد 633 تک پہنچ گئی،متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، قیامت خیز زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مراکشی وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 633 افراد کی اموات ہو چکی ہے جبکہ 150 سے زیادہ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں بھیجا گیا ہے، زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا۔

زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، تاہم مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلیمقامات اورسڑکوں پرگزاری۔

ادھر مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...