Home sticky post شبِ برات انفرادی و اجتماعی اصلاح اور نیکی کے فروغ کا پیغام دیتی ہے، وزیراعظم

شبِ برات انفرادی و اجتماعی اصلاح اور نیکی کے فروغ کا پیغام دیتی ہے، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:شب برات کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب برات کے بابرکت اور روح پرور موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شب برات کی ان با برکت ساعتوں میں ہم دَسْتِ دُعاہیں کہ اللہ تعالیٰ ملک عزیز کو امن و استحکام، یکجہتی، باہمی اتحاد اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا ئیں اور ملکی استحکام اور ترقی اور خوشحالی کے لئے تعمیری کردار ادا کریں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس مبارک شب انفرادی تزکیہ کے ساتھ بحیثیت قوم بھی اپنے فرائض کا تزکیہ کریں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ مقدس رات اللہ کے حضور اپنے اعمال پر نظر ثانی اور دانستہ نادانستہ کوتاہیوں پر استغفار اور تزکیہ نفس کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اللہ تعالی اس مبارک شب کی روحانی قدر و منزلت سے مسلمانوں کو مستفید ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ رات اللہ تبارک تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے اور مسلمانوں کے ایمان اور اللہ کی اطاعت جیسی مذہبی اقدار کو ترو تازہ کرتی ہے۔ یہ شب اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کی اصلاح کرتے ہوتے نیکی اور تقوی کو مشعل راہ بنانے کا درس دیتی ہے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اعمال کی درستگی کی راہ پر چلتے ہوے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔ تاکہ ہم سماجی سطح پر نیکی ، رحم دلی ،عدل و انصاف اور دیگر مثبت اقدار کو رائج کر سکیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...