Home نیوز پاکستان شاداب خان پنجاب پولیس کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے

شاداب خان پنجاب پولیس کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے

Share
Share

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو پنجاب پولیس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔آل راؤنڈر نے کہا کہ سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان کی سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک پر لگایا ہے۔آل راؤنڈر نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب کو بھی سلوٹ کیا۔

شاداب خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے باعث اعزاز ہے، پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں گا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور مختلف ورکنگ شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...