Home سیاست نحوست کے سائے ٹل گئے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی جیت ہے،فردوس عاشق

نحوست کے سائے ٹل گئے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی جیت ہے،فردوس عاشق

Share
Share

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا جانا پاکستان کی جیت ہے اس معاہدہ سے پاکستانی معیشت پر منڈلانے والے نحوست کے سائے ٹل گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے پاکستان کے حق میں آواز اٹھانے پر سری لکن حکومت کے شکر گزار ہیں، تجارت کے بند دروازے کھلیں گے، یہ معاہدہ پاکستانی معیشت کیلئے آکسیجن کی مانند ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معاشی استحکام ہی استحکام پاکستان کی منزل ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستانی معیشت کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے، دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملکی سیاست کا پاور بنک ہے، استحکام پاکستان پارٹی مضبوط معیشت، تعمیر و ترقی کا عزم لے کر میدان میں اتری ہے، عید کے بعد استحکام پاکستان پارٹی نٸی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...