Home سیاست شاہ محمود، خرم نواز و دیگر ریلی نکالنے کے مقدمے سے بری

شاہ محمود، خرم نواز و دیگر ریلی نکالنے کے مقدمے سے بری

Share
Share

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، خرم نواز اور دیگر ملزمان کو تھانہ کورال میں درج ریلی نکالنے کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تھانہ کورال میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی نے شاہ محمود قریشی، خرم نواز اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے سید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔ راجہ خرم شہزاد کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور راجہ انصر محمود کیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی، اسد عمر اور علی نواز اعوان پہلے سے بری ہوچکے ہیں، شاہ محمود قریشی، راجہ خرم نواز اور دیگر کے خلاف تھانہ کورال میں مئی 2022 میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...