Home سیاست شاہ محمود قریشی نے اے ٹی سی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائرکردیں

شاہ محمود قریشی نے اے ٹی سی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائرکردیں

Share
Share

 

لاہور:شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں اے ٹی سی عدالت میں دائر کردیں ۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواستیں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ، 9 مئی کو شاہ محمود قریشی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی میں مصروف تھے، شاہ محمود قریشی کو حقائق کے برعکس گرفتار کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے ۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی پر جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان سمیت آٹھ مقدمات جلاؤ گھیراؤ کے درج ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...