Home سیاست شاہ محمود قریشی کے عمر کوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور

شاہ محمود قریشی کے عمر کوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور

Share
Share

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 عمر کوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
الیکشن ٹربیونل میں ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

این اے 214 سے زین قریشی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ الیکشن ٹربیونل نے این اے 238 سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

علاوہ ازیں این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل بھی منظور کرلی گئی اور ٹربیونل نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

اپیلیٹ ٹربیونل میں پی ٹی آئی امیدوار میاں محمد عمر کی اپیل کی سماعت ہوئی، میاں عمر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 88 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...