Home نیوز پاکستان اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر شہباز اور جوبائیڈن ملاقات طے نہیں، منیر اکرم

اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر شہباز اور جوبائیڈن ملاقات طے نہیں، منیر اکرم

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ یو این اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات طے نہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں خطاب کریں گے، ان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر اہم ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیہ نہیں بدل سکتا ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمیں تعلق رکھنا ہی ہے، افغان طالبان کی بہت سی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود رابطے ضروری ہیں، کئی مسائل ہیں لیکن ہمارا تعلق افغان عوام سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کے ساتھ اختلافات کے حل کیلئے کام کریں گے، ہمیں اپنی سکیورٹی کیلئے جو ایکشن لینا ہے وہ لے رہے ہیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ جہاں سفارت کاری کی ضرورت ہے وہاں سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے، ہمارا مؤقف برقرار ہے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کئے جائیں، ہم افغان عوام کی مدد اور ان کی حکومت کی غلطیاں درست کرنا چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق ہماری جامع پالیسی جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...