Home سیاست شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، حکومت بنانے کی پیشکش

شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، حکومت بنانے کی پیشکش

Share
Share

اسلام آباد: حکومت سازی کے لیے شہباز شریف نے وفد کی صورت میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے حکومت بنانے کی پیشکش کی جس پر پیپلز پارٹی نے پیشکش پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے بلاول ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔

وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ایک بار پھر حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور بات چیت آگے بڑھانے پر زور دیا۔

ملاقات میں الیکشن کے بعد نمبر گیم پر مشاورت ہوئی، مل کر حکومت بنانے اور دیگر آپشنز پر تبادلہ خیال ہوا اور آزاد امیدواروں سے دونوں جماعتوں کے رابطوں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

ن لیگ نے اپنی پیشکش دی جس پر آصف زرداری نے پیشکش پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ کی پیشکش اور تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان اتفاق ہوا کہ سیاسی عدم استحکام کو ختم کرکے ملک کو بچائیں گے، ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کیا جائے گا، عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...