Home سیاست شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این کے آفیشل چینل پر سب سے زیادہ بار دیکھا گیا

شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این کے آفیشل چینل پر سب سے زیادہ بار دیکھا گیا

Share
Share

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی راہنماؤں کی تقاریر میں سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کا خطاب ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا اور یوں وزیراعظم شہباز شریف سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی راہنما بن گئے۔

دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا جو دنیا بھر کے قائدین کے خطاب سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...