Home کھیل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا جبکہ مکی آرتھر کی جگہ محمد حفیظ نئے ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا ہے جس میں ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی شامل ہیں۔ تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان مناسب وقت پر کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر12780 رنز بنائے اور253 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکینکل کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔ محمد حفیظ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2017 میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...