Home کھیل ورلڈ کپ، دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گی

ورلڈ کپ، دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گی

Share
Share

کولکتہ :بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء کا دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

ایک روزہ کرکٹ کے ناک آوٴٹ میچ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔

میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 7 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی 7 میچز جیت چکی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...