Home Uncategorized صیہونی فوج کی غزہ میں مسجد پر بمباری ، 50 نمازی شہید

صیہونی فوج کی غزہ میں مسجد پر بمباری ، 50 نمازی شہید

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فضائی فورسز کی غزہ میں مسجد پر بمباری سے 50 نمازی شہید ہوگئے۔جبکہ بربریت کامظاہرہ کرتے ہوئے اردن کے فیلڈ ہسپتال کو بھی نہیں چھوڑا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے سبرا میں نمازیوں سے بھری مسجد کونشانہ بنایا۔ اسرائیلی بمباری سے درجنوں نمازی زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر صیہونی فوج نے اردن کے فیلڈ ہسپتال کو بھی نہیں چھوڑا۔ بمباری سے فیلڈ اسپتال کے 7 ارکان زخمی ہوگئے۔

یادغزہ پر اسرائیل کے حملوں کو 40 روز گزر چکے ہیں اور ان حملوں میں اب تک ساڑھے 11 ہزار فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...