Home کھیل شاہین آفریدی نے بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آؤٹ کر کےوکٹ اپنے نومولود بیٹے کے نام کردی

شاہین آفریدی نے بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آؤٹ کر کےوکٹ اپنے نومولود بیٹے کے نام کردی

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں وکٹ اپنے نومولود بیٹے کے نام کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جبکہ شاہین آفریدی پنڈی میں بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔

میچ کے دوران انہوں ںے مدمقابل بنگلہ دیش کے بلے باز محمود کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد انہوں ںے یہ وکٹ اپنے نومولود بیٹے کے نام کردی، گراؤنڈ میں موجود شائقین نے انہیں دل کھول کر داد دی۔

دریں اثنا پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کے دوران بنگلہ دیش کے شائقین کی خاصی تعداد میچ دیکھنے آئی۔

شائقین نے ہاتھوں میں بنگلہ دیش کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نعرے بھی لگاتے رہے شائقین نے بنگلہ دیش کے زندہ باد کے نعرے لگائے شدید گرمی کے دوران بنگالی شائقین سایہ تلاش کرتے رہے۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...