Home Uncategorized شاہین آفریدی اس وقت نئی گیند کے بہترین باؤلر ہیں،انگلش کرکٹر

شاہین آفریدی اس وقت نئی گیند کے بہترین باؤلر ہیں،انگلش کرکٹر

Share
Share

لندن :انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نئے بال کا بہترین باؤلر قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل لیگ(آئی ایل ٹی ٹوئنٹی ) کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپر نے انگلینڈ کے کرکٹر ایلکس ہیلز کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اس وقت نئی گیند کے بہترین باؤلر ہیں۔

ایلکس ہیلز نے کہا کہ 6 فٹ کی قامت ، بائی ہاتھ سے گیند کا پیس کے ساتھ سوئنگ ہونا دائیں ہاتھ کے بیٹرز کیلئے خوفناک ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین کا سامنا کیا ہے،وہ بہترین کھلاڑی ہیں۔

انگلش کرکٹر نے آل راؤنڈر شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان بھی ایک مکمل کرکٹر ہیں شاداب جادوئی لیگ سپن کے ساتھ تیزی سے رنز بنانا بھی جانتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...