Home کھیل شاہین آفریدی نے بھارتی اینکر کے لئے پیزا بے مزہ کر دیا

شاہین آفریدی نے بھارتی اینکر کے لئے پیزا بے مزہ کر دیا

Share
Share

ممبئی :ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی لائیو کوریج مختلف چینلز پر کی جارہی ہیں اور شائقین کرکٹ کو لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ دی جارہی ہیں۔

پاک بھارت میچ جیسے ہی شروع ہوا تو کپتان روہت شرما نے ابتدا میں دو چکے لگائے اور بھارتی اینکر اس پر خوشی محسوس کرتے ہوئے پیزا کھانے لگے۔

ویڈیو میں خاتون اینکر کہتی ہیں کہ 24 رنز ہوچکے ہیں، اینکر پیزا ہاتھ میں لے کر کہتے ہیں کہ مارو روہت لیکن اسی لمحے روہت شرما کو شاہین شاہ آفریدی کلین بولڈ کردیتے ہیں۔

روہت شرما کے آؤٹ ہوتے ہی اینکر کہتے ہیں کہ ختم کرو میں پیزا نہیں کھا رہا۔

بھارتی اینکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لے 267 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...