Home Uncategorized شاہین آفریدی کا نوزائیدہ بیٹا اپنے ناناشاہد آفریدی کے گھر پہنچ گیا

شاہین آفریدی کا نوزائیدہ بیٹا اپنے ناناشاہد آفریدی کے گھر پہنچ گیا

Share
Share

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا نوزائیدہ بیٹا علی یار اپنے نانا سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی کے گھر پہنچ گیا۔

بوم بوم آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں وہ اپنے نواسے کو گود میں لیکر گھر میں داخل ہوتے دکھائی دیے، اس موقع پر گھر کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا، ننھی خالہ نے اپنے بھانجے کا استقبال کیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے نومولود نواسے کے لیے نیک خواہشات اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔

یادرہے کہ شاہد آفریدی یکم مارچ 1977 کو پیدا ہوئے تھے۔ گزشتہ روز 47 سالہ شاہد خان آفریدی نے خود کو دنیا کا کم عمر ترین کرکٹر نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یادرہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی 3 فروری 2023 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...